4 فروری 2015 - 09:53
تایوان کا ایک مسافربردار طیارہ گرکرتباہ

تایوان ائرلائن کا ایک مسافربردار طیارہ بدھ کو شہرتائپے میں گرکر تباہ ہوگیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق تایوان کا ایک مسافربردار طیارہ شہر تائپے کے دریا میں گر کرتباہ ہواہے-  اس حادثے میں ابھی تک 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہيں کیوڈو نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس طیارے اٹھاون افراد سوار تھے ۔بظاہر ایسا نظرآتا ہے کہ پائلٹ، تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کو دریا میں اتارنا چاہتا تھا- علاقے کے ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کی تفصلات شائع نہیں کی ہیں- قابل ذکر ہے کہ حالیہ سال کے ماہ جولائی میں بھی ٹرانس ایشیا ائرلائنس کا ایک طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے وقت تایوان کے جزیرہ پنگومیں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چالیس مسافر ہلاک ہوگئے تھے- تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی نے تصویر جاری کی ہے جس میں جہاز تقریباً کیلنگ دریا میں تقریباً ڈوب گیا ہے۔ یہ جہاز لاائی پے کے ہوائی اڈے سونگشن سے کنمن جزیرے کی جانب روانہ ہوا تھا۔ نیوز ایجنسی کے بقول یہ جہاز اڑان بھرتے ہی پُل سے ٹکرایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲